Monday, September 16, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں نرسنگ سٹاف کی ہڑتال ،مریض رل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں نرسنگ سٹاف کی ہڑتال ،مریض رل گئے
February 7, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کا نرسنگ اسٹاف مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آیا، نرسز نے اسپتالوں میں کام بند کرکے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دیدیا،ایڈیشنل سیکرٹری صحت کہتے ہیں مریضوں کا نقصان ہوا تو نرسنگ ایسوسی ایشن ذمے دار ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی نرسنگ ایسوسی ایشن اور ینگ ایسوسی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی ایکشن میں آگئی، کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے نرسنگ اسٹاف نے کام بند کرکے پریس کلب پر دھرنا دیدیا۔  نرسنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ کئی بار احتجاج کے باوجود ہیلتھ الاونس اور پروموشن سمیت دیگر مطالبات منظور نہیں کئے گئے،اس بار حکومت سے تحریری ضمانت لیں گے۔ نرسنگ اسٹاف نے ایڈیشنل سیکرٹری صحت ڈاکٹر اسلم پیچوہو کے ساتھ مذاکرات سے بھی انکار کردیا،جس پر ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کوئی مطالبہ پیش نہیں کیا گیا تھا، مریضوں کا نقصان ہوا تو نرسنگ ایسوسی ایشن ذمے دار ہوگی۔