Friday, April 19, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ، پرچے وقت سے پہلے آؤٹ

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ، پرچے وقت سے پہلے آؤٹ
April 1, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات  جاری ہیں ، اس سال بھی سندھ سرکار نقل کی روک تھام میں بری طرح ناکام رہی۔

سکھر اور حیدر آباد بورڈ کے تحت آج ہونے والے پرچے وقت سے قبل ہی آؤٹ ہو گئے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے امتحانی مراکز سے میٹرک کے پرچے وقت سے پہلے آؤٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ چیئرمین بورڈ اور کمشنرز سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے امتحانی مراکز پر بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت  بھی  دی گئی ۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپرز کا آؤٹ ہونا ناقابل برداشت ہے۔