Friday, April 19, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن سے ملکی معیشت متاثر

کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن سے ملکی معیشت متاثر
April 4, 2020
کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن نے ملکی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدور اور فیکٹری ورکرز بھی بے روزگار ہونے لگے ہیں۔ کورونا کے پھیلاؤ کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا 13واں روز ہے۔ کاروباری سرگرمیوں معطل ملکی معیشت شدید متاثر ہے۔ شہر قائد میں معاشی سرگامیاں بند ہونے سے ملکی معیشت کو یومیہ 4 ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔ کھانے پینے کے اشیاء کے علاوہ تمام خریدو فروخت بند ہونے سے دیہاڑی پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں۔ کئی فیکٹری مالکان نے ملازمین کو کام نہ ہونے کی بنیاد پر فارغ کرنا شروع کردیا ہے۔ ٹیکسٹائل، پیکجنگ، گارمنٹس اور کئی دیگر صنعتوں نے بھی ورکرز کو خدا حافظ کردیا، جسکی وجہ سے ملک بھر میں بے روزگاری کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب ملکی برآمدات بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، ادراہ شماریات پاکستان کے مطابق فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدت 15 فیصد کمی سے 1 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئی ہیں جس میں مزید کمی کا بھی امکان ہے۔