Friday, May 17, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر بند کر دیے گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر بند کر دیے گئے
January 3, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر بند کر دیے گئے۔ سی این جی اسٹیشنز رات 10 بجے کھولے گئے تھے۔ قہر ڈھاتی سردی میں ملک بھر میں گیس کا بحران بھی شدید ہو گیا۔ گیس پریشر میں کمی اور طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں میں کھانا بنانا مشکل ہو گیا، شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن صبح 6 بجے ایک بار پھر بند کر دیئے گئے۔ کراچی میں سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہی ،شہری اپنی باری کا انتظار کرتے رہ گئے۔