Friday, April 26, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری
September 12, 2020

کراچی ( 92 نیوز)سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی  سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کا شیڈول جاری کردیا ، ہفتے میں تین دن سی این جی اسٹیشن چوبیس چوبیس گھنٹوں کےلئے بند ہوں گے۔

گیس سسٹم  میں کم پریشر  کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنےمیں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایس ایس جی سی نے گھریلو اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنےکےلئے سی این جی اسٹیشن کو ہفتےمیں تین دن  گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن کو   14 ستمبر16 ستمبر اور 18 ستمبرکو صبح 8 بجے سے24 گھنٹوں  کےلئے گیس کی فراہمی معطل رہےگی۔