Friday, April 26, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر غیرمعینہ مدت کے لیے بند

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر غیرمعینہ مدت کے لیے بند
February 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دیئے گئے۔ سندھ بھر میں سی این جی اسڑیشنز کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ ایس ایس جی سی حکام کے مطابق سندھ بھر میں 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کھولے گئے تھے ۔ سی این جی بند ہونے کے باعث شہریوں اور بالخصوص ٹرانسپوٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق آئندہ کا شیڈول گیس پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔