Saturday, April 27, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے بعد کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے بعد کھل گئے
February 16, 2020
کراچی(92 نیوز) کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو لگے تالے کھل گئے۔ جس کے ساتھ ہی گیس بھروانے کیلئے شہریوں نے گاڑیوں اور رکشوں کی لائنیں لگادیں۔ صبح 7 بجے کھلنے والے فلنگ اسٹیشنز 12 گھنٹے بعد دوبارہ بند کردیے جائیں گے۔ سردی کی شدت میں کمی کے باوجود سندھ میں گیس بحران جاری ہے۔ سوئی سدرن کا سسٹم تاحال بحال نہ ہوسکا۔ سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی مشکل ہوگئی۔ کراچی میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز کو 4 دن بعد صبح 7 بجے گیس کی فراہمی بحال کردی گئی۔ جہاں تالے کھلنے سے پہلے ہی گاڑیوں اور رکشوں کی لائنیں لگ گئیں۔ سی این جی جی کی کئی دن بندش کے باعث رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز کیلئے دو وقت کی روٹی انتہائی مشکل ہوگئی اور پٹرول پر گاڑی چلانا جیب پر بھی بھاری پڑنے لگا۔ سی این جی کیلئے مارے مارے پھرنے شہری اب سی این جی کو تبرک سمجھنے لگے ہیں۔ سی این جی فلنگ اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج رات 7 بجے تک جاری رہے گی، سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے گھریلو صارفینکیلئے گیس کی فراہمی پہلی ترجیح ہے۔