Friday, March 29, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی بحال

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی بحال
January 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی بحال ہو گئی۔ سی این جی اسٹیشنز رات 8 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ کراچی میں 50 گھنٹے بعد سی این جی فراہمی بحال ہوئی۔ شہری چھٹی کے دن بھی صبح صبح  سی این جی اسٹیشن پر پہنچ گئے۔ اتوار کی صبح 8 بجے سی این جی اسٹیشن سے گیس کی فراہمی بحال ہوئی تو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ قطاروں میں لگے رکشہ ، ٹیکسی مالکان کا کہنا ہے کہ بار بار سی این جی کی بندش نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ دوسری جانب ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، کورنگی، شاہ فیصل کالونی سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی قلت سے خواتین کو  مشکلات کا سامنا ہے۔