Tuesday, April 23, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ

کراچی سمیت سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ
July 22, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی سمیت سندھ بھرمیں متوقع طوفانی بارشوں کےپیش نظر"رین ایمرجنسی"نافذکردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھرمیں"رین ایمرجنسی" کےنافذ کا فیصلہ چیف سیکرٹری سندھ کی زیرصدارت ہونےوالےاجلاس میں کیاگیا،اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ کوبتایاگیا کہ پچیس سے اٹھائیں جولائی تک سندھ بھرمیں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے،ہنگامی بنیادوں پرحفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے،چیف سیکرٹری سندھ نےایمرجنسی نافذ کرتےہوئےمحکمہ آبپاشی کو تین سوبیس ملین روپے جاری کردیے،محکمہ آبپاشی کوہنگامی طور پر کشتیاں،ٹریکٹراوردیگرسازوسامان خریدنے کی ہدایت کردی،جبکہ پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اوردیگراداروں کوہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےخط لکھ دیا گیا،چیف سیکرٹری کی جانب سےکراچی سمیت سندھ کےبڑےشہروں کی شاہراہوں پرنصب خطرناک سائن بورڈ اتروانے کی ہدایت بھی کی گئی۔