Thursday, April 25, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے
December 8, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے۔ شہریوں کے لئے آٹے کا حصول مشکل ہو گیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی بروقت خریداری میں تاخیر کے سبب آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فلور ملز کا کہنا ہے کہ حکومت نے فوری طور پر گندم کا بندوبست نہ کیا تو سندھ بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ریٹل مارکیٹ میں چکی کا آٹا 60 روپے، فائن آٹا 55 روپے اور ڈھائی نمبر آٹا 50 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ ایک روز قبل وفاقی وزیر علی زیدی بھی سندھ میں آٹے کے بحران سے متعلق ٹویٹ کر چکے ہیں مگر محکمہ فوڈ سندھ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہا ہے۔