Thursday, March 28, 2024

کراچی : سمندری خلاف ورزی کرنیوالے تین سو سے زائد افراد ضمانت پر رہا

کراچی : سمندری خلاف ورزی کرنیوالے تین سو سے زائد افراد ضمانت پر رہا
July 21, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کی مقامی عدالت نے سمندر میں نہانے کی خلاف ورزی کرنے والے تین سو سے زائد افراد کو ضمانت پر رہا کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ساحل سمندر پر انتظامیہ کی جانب سے دفعہ ایک سو چولیس کی پابندی کے باوجود نہانے والے تین سو زائد افراد کو پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ جس کے بعد انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے کارروائی کے بعد تین سو سے زائد افراد کو فی کس پانچ ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا۔