Wednesday, April 24, 2024

کراچی ، سمندر کنارے شہر کی پیاس بجھی نہ کچرے کے انبار سے جان چھوٹی

کراچی ، سمندر کنارے شہر کی پیاس بجھی نہ کچرے کے انبار سے جان چھوٹی
July 5, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سمندر کنارے شہر کی پیاس بجھی نہ کچرے کے انبار سے جان چھوٹی۔ سیوریج کا ناقص نظام بھی جان کا عذاب بنا ہوا ہے۔ بڑے الیکشن سے پہلے کراچی میں جہاں بڑے بڑے سیاسی کھلاڑیوں کو عوامی ردعمل کا سامنا ہے، وہیں بعض حلقوں میں شہریوں نے چھوٹی، بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے ایک بار پھر امیدیں باندھ لی ہیں۔ کراچی کا شاید ہی کوئی علاقہ ایسا ہو، جہاں بنیادی سہولیات دستیاب ہوں، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، اونچی نیچی گلیاں ووٹ لینے والوں کی عمدہ کارکردگی کی دلیل ہیں۔ گزرے ہوئے تین ادوار پر نظر دوڑائی جائے تو مجموعی طور پر ووٹ لینے والوں اور ان کے خاندانوں کی زندگیاں تو بدل گئی ہیں لیکن ووٹ دینے والوں کا حال جوں کا توں ہے۔