Thursday, May 2, 2024

کراچی ، سمندر کنارے بڑی تعداد میں چھوٹی چھوٹی مچھلیاں دم توڑنے لگی

کراچی ، سمندر کنارے بڑی تعداد  میں چھوٹی چھوٹی مچھلیاں دم توڑنے لگی
September 16, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کا ساحل مچھلیاں اگلنے لگا ۔ سمندر کنارے بڑی تعداد میں چھوٹی چھوٹی مچھلیاں دم توڑنے لگی۔ میلوں پھیلا کراچی کا ساحل آبی حیات کیلئے خطرناک بن گیا۔ ہزاروں مچھلیا ں زندہ اور مردہ حالت میں سمندر کنارے آگئیں ۔ مچھلیوں کی وجہ سے ساحل کنارے بدبو پھیلنے لگی۔ چھٹی کے دن تفریح کیلئے آنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ گندگی اور بدبو نے تفریح کا مزا خراب کر دیا۔ ساحل پر صورتحال دیکھ کر شہری بھی مایوس ہو گئے۔ بغیر ٹریٹمنٹ کے چھوڑا جانے والا سیوریج اور صنعتی فضلا آبی حیات کے لئے خطرہ بن گیا ہے جس کے باعث  سمندری حیات تیزی سے مر رہی ہیں۔