Sunday, May 5, 2024

کراچی ، سمندر میں طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان : محکمہ موسمیات

کراچی ، سمندر میں طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان : محکمہ موسمیات
May 15, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی والوں کو محکمہ موسمیات نے رحمت کے مہینے میں ابر رحمت برسنے کی نوید سنادی۔ شہر میں جمعرات جمعہ اور ہفتے کو کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ ابر رحمت  برسنے کا یہ سلسلہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا اور درجہ حرارت میں بھی مزید کمی آئیگی۔ محکمہ موسمیات نے سندھ کے بالائی علاقوں، بلوچستان ، کشمیر، گلگت اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی بادل جم کر برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں کراچی کا موسم معتدل رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا ملک کے دیگر علاقوں میں شدید گرم موسم کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم معتدل رہے گا،ان دنوں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ تیرہ مئی کے بعد ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس دوران درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔