Friday, May 10, 2024

کراچی، سفاک افراد نے کمسن بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی

کراچی، سفاک افراد نے کمسن بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی
January 7, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں نامعلوم افراد نے سفاکیت کی انتہاء کردی، کمسن بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی، ابتدائی طبی امداد کے بعد بچے کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ کورنگی میں نامعلوم افراد نے حنان کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی تھی، پولیس نے بچے کو اسپتال پہنچایا جہاں اس کی آنکھیں صاف کی گئیں۔ چار سالہ عبدالحنان کی ماں دھاڑیں مار کر روتی رہی، حنان کی والدہ کا کہنا ہے کسی سے دشمنی نہیں، بچہ کل صبح سے لاپتہ تھا۔ فلاحی ادارے کے سربراہ صارم برنی کہتے ہیں افسوس ناک واقعہ ہے، متاثرہ خاندان کی بھرپور مدد کررہے ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق واقعے کی تحیقات شروع کر دی گئیں ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔