Sunday, September 8, 2024

کراچی : سفاری پارک کے قریب پانی کی پائپ لائن لیک‘ شہریوں کو مشکلات

کراچی : سفاری پارک کے قریب پانی کی پائپ لائن لیک‘ شہریوں کو مشکلات
January 11, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں دوسرے روز بھی واٹر بورڈ کی ایک اور پانی کی لائن پھٹنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ابھی کراچی کے علاقے ایڈمنسٹریشن سوسائٹی سے پانی خشک بھی نہیں کیا جا سکا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے سامنے صبح سویرے واٹر بورڈ کی 48 انچ کی ایک اور پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں گٹربند ہونا اور پانی کی لائن پھٹ جاناروز کا معمول بن چکا ہے۔ دو روز کے دوران واٹر بورڈ کی دوسری اور ایک ماہ میں چوتھی پائپ لائن پھٹی ہے۔ گزشتہ روز ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں 18 انچ قطر کی لائن اور چند روز قبل گلشن اقبال میں 84 انچ قطر کی پانی لائن پھٹ گئی تھی۔ ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ سفاری پارک پر48 انچ کی پائپ لائن لیک ہوگئی۔ مرکزی وال بند کر کے پانی کا رساو بند کر دیا اور بھاری مشینری طلب کر کے مرمت کا کام جاری ہے۔