Thursday, March 28, 2024

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری
December 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔  غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں دکانداروں نے رضاکارانہ طور پر اپنا سامان اٹھا لیاہے ۔ سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے سہراب گوٹھ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران دکانوں اور پتھاروں کا صفایا کر دیا گیا ۔ آج دوسرے روز پہلے  مرحلے میں گلبرگ اور لیاقت آباد میں ریلوے ٹریک پر قائم تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔