Friday, May 3, 2024

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی ، ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کیلئے آپریشن آج بھی جاری

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی ، ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کیلئے آپریشن آج بھی جاری
May 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا مشن لیئے ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کیلئے کے ایم سی کا آپریشن آج بھی جاری ہے۔ گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب مزید تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ادارے متحرک ہو گئے۔ کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن آج تیسرے دن بھی جاری ہے۔ آپریشن کے ذریعے ٹریک سے تجاوزات کاخاتمہ کیا جارہا ہے۔ کچے پکے مکانات گرئے جارہے ہیں۔ آج کراچی یونیورسٹی ریلوے اسٹیشن کے ٹریک کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔ انسداد تجاوزات  ٹیم کے ساتھ پولیس کی نفری بھی موجود ہے تاہم کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریک کے پچاس فٹ اطراف تمام تجاوزت گرائیں گے۔  پہلے مرحلے میں گلشن اقبال میں سرکلر ریلوے کے ٹریک  سے تجاوزات  کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد دیگر علاقوں سے سرکلرریلوے کا ٹریک صاف کیا جائے گا۔