Sunday, May 5, 2024

کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع
May 15, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کا آپریشن شروع کردیاگیا،پہلے مرحلے میں گلشن اقبال میں  ٹریک پر قائم جھگیاں ہٹائی جارہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں  گلشن اقبال میں  ریلوے کے ٹریک پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیاگیا ۔ اینٹی انکروچمنٹ ٹیم بھاری مشینری کی مدد سے جھگیاں اور تعمیرات گرائیں۔ کسی بھی مزاحمت کامقابلے کرنے کےلئے پولیس کی نفری بھی موجود تھی  ، تاہم کوئی مزاحمت  دیکھنے میں نہیں آئی۔

سپریم کورٹ کا سرکلر ریلوے منصوبہ فوری بحال کرنے کا حکم

پاکستان ریلوے کے اسسٹنٹ انجینئر احتشام نے بتایاکہ ضلع شرقی میں گیارہ  کلو میڑ ٹرک پر تجاوزات ہیں ، ان سب کو صاف کیاجائےگا۔ سرکلرریلوے کے ٹریک سے تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات  گرنے کےلئے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیاجائےگا۔ حکام کاکہناہے کہ عدالت کی دی گئی مدت میں ٹریک کوکلیئرکروانے کی کوشش کی جائے گی۔