Sunday, May 12, 2024

کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ حکمرانوں کے بیانات اور دعوؤں تک محدود

کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ حکمرانوں کے بیانات اور دعوؤں تک محدود
November 8, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ حکمرانوں کے بیانات اور دعوؤں تک محدود جبکہ تاحال ٹریک سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ بھی نہ ہوسکا، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے اپنا سب کام کرلیا، اب سندھ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ مسائل زدہ کراچی میں ہر میگا منصوبہ دعووں اعلانات اورباتوں تک محدود ہوکر رہ گیا۔ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شروع ہونے کا نام نہیں لے رہا مگر حکمرانوں کے بھی دعوے کم نہیں ہو رہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ ہم نے کے سی آر پر اپنا کام کرلیا۔ ریونیو انجن کراچی میں میٹرو بس ہے نہ میٹرو ٹرین پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بھی ختم ہوئے کئی سال بیت گئے۔ سرکلر ریلوے منصوبپ بھی صرف کاغذوں میں ہی ہے۔ زمینی حقائق یہ ہیں کہ سرکلر ریلوے کے ٹریک سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ بھی نہیں ہوسکا، حتی کہ وفاقی صوبائی حکومتیں یہ بھی فیصلہ نہیں کرسکی ہیں کہ منصوبہ چلنا کس کی زیرنگرانی ہے۔ وفاقی حکومت نے بھی سرکلر ریلوے منصوبے کے لیے ساورینٹ گارنٹی ہی نہیں دی۔ سیاسی میدان کے باخبر وزیر شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے لئے 15 کوچز تیارکرلیں، چالیس چلائیں گے۔ اعلان کیا کہ مزید فریٹ ٹرینیں بھی پرائیوٹ کرنے جا رہے ہیں۔