Friday, April 26, 2024

کراچی سرکلر ریلوے پر خواجہ سعد رفیق کا دو دن میں ہی یوٹرن

کراچی سرکلر ریلوے پر خواجہ سعد رفیق کا دو دن میں ہی یوٹرن
December 16, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کراچی سرکلر ریلوے پر دو دن میں ہی یوٹرن لے لیا ۔ پہلے مرادعلی شاہ پر کام نہ کرنے کا الزام لگایا مگر آج سندھ حکومت اور سرکلر ریلوے ٹریک پر آنے کی نوید سنا دی ۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سرکلر ریلوے میں تاخیر کا ملبہ صوبائی کھاتے میں ڈال دیا اور بتایا کہ ہماری کوششوں کے باوجود مراد علی شاہ سرکار نے ہوم ورک مکمل نہیں کیا۔
ایک روز بعد میڈیا سے گویا ہوئے تو مراد علی شاہ کی تعریف کر ڈالی اور اعلان کیا کہ کے سی آر منصوبہ ٹریک پر آگیا ہے۔
پاکستان کی سیاسی اور ایوان اقتدار کی تاریخ جتنا پرانا کراچی سرکلر ریلوے 1990 میں بند ہوا تو معاشی انجن کراچی میں ٹرانسپورٹ نظام کا پہیہ ہی رک گیا ۔
کبھی 124 سرکلر ٹرین کے ذریعے 60 لاکھ مسافر سالانہ سفر کرتے اور ریلوے کو کروڑوں روپے کی آمدن تھی ۔ پھر سرکلر ریلوے نظام بند ہوا اور اسٹیشنز اور ریلوے لائن پر قبضہ ہوا ۔ ہر دور اقتدار میں سرکلر ریلوے کی بحالی اور فزیبلٹی کا کام ہوا ۔ کبھی جاپان کی جائیکا اور چین کی کمپنیوں سے معاہدے ہوئے ۔ 2012 سے 260 ارب کے سرکلر ریلوے کی بازگشت ہے ۔