Monday, May 13, 2024

کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کے آج پہلے روز مسافروں کو مفت سفر کی سہولت

کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کے آج پہلے روز مسافروں کو مفت سفر کی سہولت
November 20, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی سرکلر ریلوے ٹرین بیس سال بعد چل پڑی۔ پہلے مرحلے میں ٹرین سٹی اسٹیشن سے پپری اسٹیشن تک چلائی جانے لگی۔ آج صبح سات بجے پہلی سرکلر ریلوے سٹی اسٹیشن سے پپری کے لئے روانہ ہوئی۔ نائنٹی ٹونیوز کی ٹیم بھی  ٹرین میں سوار ہوئی۔ مسافروں نے بھی اپنی منزل پر پہنچنے کے لئے ٹرین کا رخ کیا۔ پہلے دن مسافروں سے کرایہ وصول نہیں کیا گیا۔ کل سے تیس روپے کرایہ وصول کیا جائے گا۔ سب ہی سرکلر ریلوے چلنے پر خوش نظر آئے۔ سرکلر ریلوے مقررہ اسٹیشن رکتی رہی۔ مسافر ٹرین میں سوار ہوتے اور اترتے رہے۔ مسافروں نے کہا کہ بسوں کے دھکے کھانے سے جان چھوٹ گئی۔ یہ مطالبہ بھی کیا کہ تمام سابقہ روٹس پر سرکلر ریلوے کو بحال کیا جائے۔ صبح سات بجے ہی پپری سے بھی سٹی اسٹیشن کے لئے ٹرین روانہ ہوئی۔ سٹی اسٹیشن سے پپری جانے والی ٹرین اب شام پانچ بجے سٹی اسٹیشن کے لئے روانہ ہو گی۔ اس طرح صبح میں سٹی اسٹیشن  پہنچنے والی ٹرین شام پانچ بجے پپری کے لئے روانہ ہو گی۔