Sunday, May 12, 2024

کراچی سرکلر ریلوے میں ہر طرح سے تعاون کرنے کو تیار ہیں ، شیخ رشید

کراچی سرکلر ریلوے میں ہر طرح سے تعاون کرنے کو تیار ہیں ، شیخ رشید
February 2, 2020
 کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے میں ہر طرح سے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے میں 70 سے 80 لاکھ مسافر بڑھ گئے ہیں۔ سندھ میں چار اہم پراپرٹیز سپریم کورٹ کے ذریعے واپس لیں گے۔ انگریز ایسے نقشے بنا گیا ہے کہ ریلوے کی زمین پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بولے سندھ ہاؤس پہلی بار جارہا ہوں۔ کل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ریلوے اجلاس میں زمین سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کراچی میں کافی ریلوے زمین ہمارے استعمال میں نہیں۔ ایم ایل ون سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کرونا وائرس پاکستانی معیشت کیلئے بہت بڑا بحران ہے۔