Thursday, May 9, 2024

کراچی سرکلر ریلوے بحالی اور تجاوزات کا خاتمہ ، سپریم کورٹ کی 15 دن کی مہلت ختم

کراچی سرکلر ریلوے بحالی اور تجاوزات کا خاتمہ ، سپریم کورٹ کی 15 دن کی مہلت ختم
May 26, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی سرکلر ریلوے بحالی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کی 15 دن کی مہلت ختم ہو گئی۔ سرکلر ریلوے کی بحالی کے آپریشن میں ضلع شرقی میں 60 فیصد، سینٹرل میں 70 فیصد تجاوزات مسمار کی گئیں۔ اردو سائنس کالج اسٹیشن سے گیلانی اسٹیشن تک 300 جھوپٹریاں ختم کی گئیں ۔ گیلانی اسٹیشن سے 13 ڈی اسٹیشن تک 70 پکے یونٹس کو مسمار کیا گیا۔ ڈسٹرک سینٹرل میں غریب آباد اسٹیشن پر قائم فرنیچر مارکیٹ کی150 سے زائد دکانوں کا صفایا کردیا گیا جبکہ لیاقت آباد اسٹیشن تک پکے رہائشی مکانات مسمار کیے گئے ۔ لیاقت آباد اسٹیشن سے موسیٰ کالونی تک 400 سے زائد کچے اور 170 سے زائد پکے مکانات کو گرایا گیا ۔ نیپا چورنگی کے قریب بینظیر آباد میں بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ۔ ہیوی مشینری کی مدد سے کچی آبادیوں میں 150 سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں آپریشن جاری ہے جبکہ آج چھٹی کے باعث آپریشن نہیں کیا جائے گا۔