Friday, May 17, 2024

کراچی سرکلر ریلوے اپنا خرچ بھی نہ نکال پائی، 10 روز میں صرف 90 ہزار کما پائی

کراچی سرکلر ریلوے اپنا خرچ بھی نہ نکال پائی، 10 روز میں صرف 90 ہزار کما پائی
December 3, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں محدود پیمانے پر بحال کی جانے والی کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) اپنا خرچ بھی نہ نکال پائی۔ کے سی آر بحالی پر 10 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی، لوکل ٹرین 10 روز میں صرف 90 ہزار روپے ہی کما پائی۔

عدالت عظمیٰ کے حکم پر بحال کراچی سرکلر ریلوے بدحالی سے دوچار ہوگئی۔ شہریوں کی جانب سے نظرانداز کی گئی لوکل ٹرین دس روز میں صرف 90 ہزار کما سکی۔ لوکل ٹرین میں مجموعی طور پر صرف 2 ہزار 987 مسافروں نے سفر کیا۔

ذرائع کے مطابق روزانہ چار لوکل ٹرینوں پر 5 لاکھ روپے سے زائد خرچ آتا ہے، لوکل ٹرین 20 نومبر سے سٹی اسٹیشن سے پپری تک چلائی جا رہی ہے۔ 10 روزہ کارکردگی رپوٹ کراچی سے لاہور ہیڈ کواٹر بھجوا دی گئی، جو اگلی سماعت پر سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔