Tuesday, April 23, 2024

کراچی : سرکاری فلیٹس پر قبضہ ختم کرنےکیلئے رہائشیوں کو 24 نومبر تک مہلت مل گئی

کراچی : سرکاری فلیٹس پر قبضہ ختم کرنےکیلئے رہائشیوں کو 24 نومبر تک مہلت مل گئی
November 20, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی میں سرکاری فلیٹس پر سے قبضہ ختم کرنے کے لیے چوبیس نومبر تک مہلت دے دی گئی  ۔ لیبر اسکوائر میں  سرکاری فلیٹوں پر سے قبضہ ختم کروانے کے لیے عدالت پہلے ہی حکم دے چکی ہے  ۔

تفصیلات کےمطابق گلشن معمارمیں سیلاب متاثرین سے فلیٹس واگزارکراناانتظامیہ کے لیے چیلنج بن گیا 2010میں سندھ حکومت کی جانب سے دیے گئے سیلاب متاثرین کسی بھی طورپرقبضہ چھوڑنے کوتیارنہیں عدالتی احکامات پرمحکمہ انسدادتجاوزات کی ٹیم جیسے ہی رہائشی عمارت  میں پہنچی مکین سراپااحتجاج بن گئے۔ سرکاری فلیٹس 6 برس قبل سندھ کے سیلاب زدگان کوعارضی رہائش گا ہ کے طور پہ فراہم کئے گئے مکینوں کوفلیٹس خالی کرنیکی متعددمرتبہ درخواست کی گئی مگرانتظامیہ کوہمیشہ منہ کی کھاناپڑی ۔ معاملہ عدالت پہنچاتوانتظامیہ نے ایک مرتبہ پھرفلیٹس واگزارکرنیکی کوشش کی مگراحتجاج آڑے آگیا۔ فلیٹس خالی کرانے کےدوران ایک خاتون نے خودسوزی کی بھی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔