Thursday, April 25, 2024

کراچی، سرکاری سطح پر اعلان کردہ 5 برنس سینٹرز تاحال نامکمل

کراچی، سرکاری سطح پر اعلان کردہ 5 برنس سینٹرز تاحال نامکمل
December 24, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت صوبہ بھر میں رواں سال کے دوران بھی سرکاری سطح پر اعلان کردہ پانچ برنس سینٹرز مکمل نہ ہو سکے۔
کراچی کے واحد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے برنس سینٹر میں نو سو سے زائد جھلسے ہوئے مریض رپورٹ ہوئے۔
کراچی سمیت صوبے بھرمیں ایک بھی سرکاری سطح پر برنس سینٹر موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کراچی میں قائم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے واحد برنس سینٹرمیں 940 افراد جھلس کر رپورٹ ہوئے جن میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے۔
حکومت نے سال 2009 میں صوبے بھرمیں پانچ برنس سینٹرق ائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کراچی، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال جامشورو، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر اور سول اسپتال میرپورخاص شامل تھے لیکن افسوس تاحال ایک بھی مکمل نہ ہو سکا۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے برنس سینٹر سول اسپتال کراچی کے انچارج ڈاکٹر احمر نے کہا کہ جگہ کم ہونے کے باوجود بھی جھلسے ہوئے مریضوں کو تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔
صوبے کے واحد برنس سینٹرمیں ہر سال گرم پانی، بجلی، تیزاب، جنٹریٹر پٹھنے اور چولہے میں آگ لگنے سمیت دیگر وجوہات سے جھلس کر درجنوں افراد رپورٹ ہوتے ہیں جن کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔