Thursday, March 28, 2024

کراچی : سرکاری زمینوں پر قبضے کا سلسلہ تھم نہ سکا

کراچی : سرکاری زمینوں پر قبضے کا سلسلہ تھم نہ سکا
September 4, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے چائنا کٹنگ مافیا نے نیو کراچی میں پنجے گاڑ لئے ہیں ۔ مافیا کی سرسید پولیس سے ملی بھگت سے بس اسٹاپ کے پلاٹ کی بھی چائنا کٹنگ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق چائنا کٹنگ مافیا نے نیوکراچی میں پنجے گاڑھ لئے جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ چائنہ کٹنگ مافیا نے سرسید پولیس کی ملی بھگت سے بس اسٹاپ کے پلاٹ پرچائنا کٹنگ شروع کردی ،نیوکراچی سیکٹر 11Aمیں کروڑوں کے پلاٹ پر طاہراورمنان نامی افراد  چائنا کٹنگ میں ملوث ہیں ۔ ذرائع کےمطابق کے ڈی اے کے جعلساز عملے نے ڈی جی ناصر عباس کو بھی ماموں بنادیا ، ڈی جی کے ڈی اے سے بس اسٹاپ کے پلاٹ پر متبادل پلاٹ کے الاٹمنٹ آرڈر پر دستخط کرالئے جبکہ  بس اسٹاپ کے پلاٹ پر غیرقانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی خاموش ہے۔