Thursday, September 19, 2024

کراچی: سرکاری زمین کی بندربانٹ میں خزانے کو 45ارب کا ٹیکا لگادیاگیا

کراچی: سرکاری زمین کی بندربانٹ میں خزانے کو 45ارب کا ٹیکا لگادیاگیا
April 2, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں وسیع و عریض رہائشی پروجیکٹ کو سات ہزار ایکڑ زمین متبادل کے طور پر دے کر، حکومت سندھ کو پینتالیس ارب روپے کا ٹیکہ لگادیا گیا نیب کے نوٹس کے بعد سائیں سرکار میں ہلچل مچ گئی ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ میں سرکاری زمین کی بندربانٹ کی منفرد مثال حکومت سندھ کو 45 ارب روپے کا ٹیکا لگایا گیا ۔ سائیں سرکار نے وسیع و عریض رہائشی پروجیکٹ کو 7ہزار ایکڑ زمین متبادل کے طورپر دے دی  زمین کی تبدیلی آبادی کے بے ہنگم اضافہ کو روکنے کے نام پرغیر قانونی طور پر کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے ایکٹ سیکشن سولہ کی آڑ میں سنگین بے قاعدگیاں کرکے کھاتوں میں گڑبڑ کردی گئی ۔ حالانکہ ایکٹ کے سیکشن 14 اور 16 کے تحت ایم ڈی اے کسی بھی زمین کی ایڈجسٹمنٹ  یا تبدیل نہیں کرسکتی۔ صرف زمین شامل کرنے کی اجازت دے سکتی ہے حیرت انگیز طور پر زمین کے ایکسچینج کا نوٹی فکیشن سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو احمد بخش ناریجو نے غیر قانونی طور پر جاری کیا سوال یہ ہے کہ اگر زمین کی تبدیلی قانونی تھی تو ایم ڈی اے نے خود نوٹی فکیشن کیوں جاری نہ کیا ۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ جو زمین تبدیل کی گئی وہ ایم ڈی اے کو الاٹ ہی نہیں ہوئی  جب زمین ایم ڈی اے کو ہی الاٹ نہیں ہوئی تو پلاٹ خریدنے والوں کو سب لیز کیسے جاری ہوگی یہ مسئلہ بھی پراجیکٹ میں بکنگ کرانے والوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے گا ۔ ذرائع کے مطابق  7ہزار ایکڑ زمین 120 گز کے کم آمدنی والے افراد کے لیے مکانات بنانے کے لیے الاٹ کی گئی تھی ۔ زمینوں کے اس اسکینڈل پر سپریم کورٹ نوٹس لے چکی ہے جبکہ قومی احتساب بیورو بھی متحرک ہے سابق ڈی جی ایم ڈی اے اور سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو احمد بخش ناریجوکو شامل تفتیش کرنے پر غورکیا جارہا ہے ۔