Friday, April 19, 2024

کراچی ، سرکاری رہائش گاہوں پر قبضہ ختم کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل

کراچی ، سرکاری رہائش گاہوں پر قبضہ ختم کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل
September 20, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سرکاری رہائشگاہوں پر قبضے ختم کروانے کے لئے چیف سیکریٹری سندھ نے تین ڈپٹی کمشنرزکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی جلد ہی قبضہ ختم کروانے کےلئے کارروائی کرئے گی۔ کمیٹی کو کراچی کے تین اضلاع سے ساڑے تین سو سرکاری رہائشگاہوں سے قبضہ ختم کروانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ 24سے 26 ستمبر کو پولیس اور رینجرز کی مدد سے قبضہ ختم کروانے کے لئے آپریشن کیا جائے گا۔ ہمایوں ہاوس گارڈن،جیکب لائن کمپلیکس، شادمان ٹاون، شیریں جناح کالونی اور کلیکٹر لائن میں کارروائی کی جائے گی۔ قبضہ کرنے والوں کے خلاف گیس، واٹربورڈ اور کے الیکڑک کو بھی ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔