Tuesday, May 7, 2024

کراچی ، سرکاری اسپتالوں میں نو زائیدہ بچوں کیلئے سہولیات کا فقدان

کراچی ، سرکاری اسپتالوں میں نو زائیدہ بچوں کیلئے سہولیات کا فقدان
January 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کےسرکاری اسپتالوں میں پیداہونے والے بچوں کیلئے انکوبیٹرز اور وینٹی لیٹرزکی شدید کمی ہوگئی ہےجس کی وجہ سے نومولود کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ سول اسپتال میں صرف30انکوبیٹرزاوروینٹی لیٹرموجودہیں ،  چلڈرن اسپتال اورسوبھراج اسپتال کی نرسری ہی غیرفعال ہے ، والدین اس صورتحال سےسخت پریشان ہیں۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں سےبڑی تعداد میں  بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال  لایاجاتاہے ، گنجائش کم اور بچوں کی تعداد زیادہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہوتاہے۔ والدین نے محکمہ صحت سندھ سے اپیل کی ہےکہ وہ سرکاری اسپتالوں میں سہولیات میں اضافہ کریں تاکہ بچوں کو بروقت علاج ہوسکے۔ دوسری جانب نجی اسپتالوں میں  ایک دن کی فیس 5 ہزار سے 40 ہزار روپے تک ہے ۔ https://urdu.92newshd.tv/%d8%a7%d9%86%d8%b3%d9%b9%db%8c%d9%b9%db%8c%d9%88%d9%b9-%d8%a7%d9%93%d9%81-%da%a9%d8%a7%d8%b1%da%88%db%8c%d8%a7%d9%84%d9%88%d8%ac%db%8c-%d9%81%db%8c%d8%b5%d9%84-%d8%a7%d9%93%d8%a8%d8%a7%d8%af-%d9%85/ دوسر جانب  پنجاب میں  محکمہ صحت  کی جانب سے اسٹنٹس کی خریداری کیلئےسینٹرل ریٹس کی منظوری نہ مل سکی۔ ذرائع  کے مطابق پی آئی سی سمیت دیگراسپتالوں میں اسٹنٹس کا اسٹاک ختم ہوگیا۔ https://urdu.92newshd.tv/%d9%86%d8%a7%d8%a6%d9%86%d9%b9%db%8c-%d9%b9%d9%88-%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b2-%da%a9%db%8c-%da%a9%d8%a7%d9%88%d8%b4%db%8c%da%ba%d8%8c-%d9%84%d8%a7%da%a9%da%be%d9%88%da%ba-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%92-%d8%a7/