Friday, April 19, 2024

کراچی ، سرعام فائرنگ کرنیوالے پولیس کی پکڑ میں آگئے

کراچی ، سرعام فائرنگ کرنیوالے پولیس کی پکڑ میں آگئے
April 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں کھلے عام فائرنگ کرنے والے پولیس کی گرفت میں آگئے ،  جدید اسلحہ سے دن دیہاڑے فائرنگ کرنے والے پولیس کے سامنے معصوم بن گئے ، کہتے ہیں شادی کی خوشی میں فائرنگ کی تھی۔ قانون کوہاتھ میں لینے والے قانون کی گرفت میں آگئے۔پولیس نے بلال اور عماد دونوں کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب قانون سے کھلواڑ کرنےوالے قانون نافذ کرنےوالوں کے سامنے بھیگی بلی  بن  گئے اور کہاکہ شادی  کی خوشی میں فائرنگ کردی تھی غلطی ہوگئی۔ پولیس نے ملزمان سے جدید اسلحہ بھی برآمد کرلیا ، ملزما ن کے مطابق اسلحہ لائسنس یافتہ ہے۔92 نیوز نےملزمان کی مزید تصاویر بھی حاصل کرلی ہیں۔ ملزمان تصاویر میں بھی جدید اسلحہ اٹھاے دیکھے جاسکتےہیں، ملزمان کے زیراستعمال گاڑی بھی پرنمبرپلیٹ بھی نہیں ہے اور ان کے ساتھ پولیس موبائل سےملتی جلتی گاڑی  بھی ہے۔ دونوں ملزمان نے دو دن پہلے سائٹ ایریا میں دن دھاڑے کھلے عام ہوائی فائرنگ کی تھی۔