Thursday, April 18, 2024

کراچی : سردی کی شدت بڑھتےہی جلدی امراض میں بھی اضافہ ہوگیا

کراچی : سردی کی شدت بڑھتےہی  جلدی امراض میں بھی اضافہ ہوگیا
January 6, 2017

کراچی(92نیوز)کراچی میں ٹھنڈے موسم نے کروٹ کیابدلی جلدی امراض  میں بھی اضافہ ہوگیا اسپتالوں میں  جلدی امراض میں مبتلا  مریضوں کی تعدادبھی بڑھ گئی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں چند روز کے دوران ہونے والی سردی اور موسم کی تبدیلی نے جہاں نزلہ،زکام،کھانسی اوردیگرامراض میں اضافہ کردیاہے وہیں جلدی امراض میں بھی اضافہ ہواہے جس پر طبی ماہرین نے جلدی امراض  سے بچاؤ اقدامات کرنے کی ہدایت کردی  ۔

مریضوں کا کہناتھاکہ ہاتھوں ،سر،پاؤں اور جسم کے مختلف حصوں پر موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی بیماری نے گھیر لیاہے۔ کراچی کے موسم کی تبدیلی کے ساتھ مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں کی اوپی ڈی میں جلدی امراض کے ساتھ مبتلا ہوکر آنے والے مریضوں کی تعدادمیں بھی اضافہ ہوگیاہے۔