Friday, March 29, 2024

کراچی : سردی کی آمد کیساتھ ہی گرم رضائیوں اور گدوں کی تیاریوں کا کام شروع

کراچی : سردی کی آمد کیساتھ ہی گرم رضائیوں اور گدوں کی تیاریوں کا کام شروع
November 18, 2016

 

کراچی(92نیوز)سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں گرم رضائی اور گدوں کی تیاریوں کا کام شروع ہوگیا، خواتین کی بڑی تعداد نے مارکیٹوں کا رخ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں جاڑے نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا تو خواتین نے پرانی رضائیاں، لحاف اور گدے لےکر مارکیٹوں کا رخ کرلیا، جہاں انتھک محنت کےبعد انہیں دوبارہ نئی شکل دی جائے گی تاہم مہنگائی کے باعث رضائیاں بنانے والے پریشان ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں مخیر حضرات کی جانب سے مستحق افراد میں تقسیم کرنے کیلئے ریڈی میڈ لحاف بھی بنوائے جارہے ہیں،جس کی قیمت چھ سو تا سات سو روپے وصول کی جارہی ہے۔ سردی کی آمد کے ساتھ گدے اور لحاف بنانے والوں کا کام تو چل نکلا ہے لیکن مہنگائی کے باعث خریداروں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔