Monday, September 16, 2024

 کراچی : سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا

 کراچی : سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا
April 13, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا  مقتولہ کرن  نے چار ماہ قبل ملک ناصر سے کورٹ میرج کی تھی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے سرجانی ٹاون گلشن توفیق سوسائٹی کی رہائشی کرن بنت بابر نے چار ماہ قبل ملک ناصر سے کورٹ میرج کی تھی ۔ شادی کے بعد میاں بیوی میں اکثر و بیشتر جھگڑارہتا تھا۔ دو ماہ قبل کرن نے سرجانی ٹاؤن تھانے میں درخواست بھی دی تھی کہ اس کا شوہر اسے بلاجواز تنگ کرتارہتا  ہے کرن نے شوہر سے خلع لینے کا فیصلہ کرلیا جس پر اس کا شوہر ناراض تھا۔  صبح کرن اپنی والدہ شاہ جہاں کے ساتھ ملیر کورٹ جانے کے لیے نکلی جسے ہی مین روڈ پر آئی تو ملزم نے فائرنگ کردی۔ جس سے ماں بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔۔ سرجانی ٹاون تھانے کے ڈیوٹی افسر کے مطابق جائے وقوعہ سے تیس بور پسٹل کے تین خول اور ایک ڈنڈا ملا ہے جسے تحویل میں لیکر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتا ب کا کہنا ہے کہ ملزم ملک ناصر نے جھانسہ دے کر  کرن سے تیسری شادی کی تھی۔ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔