Saturday, April 20, 2024

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں سرکاری ڈسپنسری کئی ماہ سے بند

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں سرکاری ڈسپنسری کئی ماہ سے بند
December 2, 2019
کراچی (92 نیوز) محکمہ صحت سندھ کی کارکردگری کا پول کھل گیا۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سرکاری ڈسپنسری کئی ماہ سے بند پڑی ہے۔ ڈسپنسری کے احاطے میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیرلگ گئے۔ سرجانی ٹاؤن میں سرکاری ڈسپنسری کے دروازے غائب، دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں۔ حالت دیکھ کر پتھر کا دور یاد آنے لگا۔ سرجانی ٹاؤن میں قائم سرکاری ڈسپنسری کی تباہ حالی محکمہ صحت سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی۔ ڈسپنسری کو کئی ماہ سے تالے لگے ہیں، کھنڈرات کا منظر پیش کرتی اس ڈسپنسری پر محکمہ صحت نے کوئی توجہ نہ دی اور ڈسپنسری کا احاطہ سیوریج کے پانی کا تالاب بن گئی۔ ڈسپنسری کی طرف نظر پڑے تو بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہی ہے جہاں سہولیات نام کی کوئی چیز نہیں، علاقہ مکینوں نے بھی شکوے کردیے۔ سرکاری ڈسپنسری علاج کی بجائے گندگی کے باعث بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہی ہے ہیں جبکہ سہولیات نام کی کوئی چیز نہیں۔