Friday, April 19, 2024

کراچی سراپا احتجاج !!! شہری اور وکلاءسڑکوں پر نکل آئے، توڑپھوڑ، ٹائر نذرآتش، ٹریفک جام

کراچی سراپا احتجاج !!! شہری اور وکلاءسڑکوں پر نکل آئے، توڑپھوڑ، ٹائر نذرآتش، ٹریفک جام
July 14, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں بجلی کی بندش کے خلاف مختلف علاقوں میں شہریوں اور وکلاءکے احتجاجی مظاہرے، توڑ پھوڑ، احتجاج کے باعث ٹریفک جام، شہر میں پانی ہے نہ بجلی، جائیں تو جائیں کہاں، شہری پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے طویل بریک ڈاون کے باعث شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ گلبہار ، جمشیدپور سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں۔ گلبہار میں مشتعل شہریوں نے کے الیکٹر ک انتظامیہ اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہریوں نے سڑک ٹائر جلا کر بلاک کر دی۔ ادھر جمشید روڈ پر بھی کچھ ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آئی جب شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ جمشید روڈ کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا گیا جس سے دفاتر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔