Friday, April 26, 2024

کراچی : ستائیس سال سےغیرقانونی طور پر رہائش پذیربھارتی پکڑا گیا

کراچی : ستائیس سال سےغیرقانونی طور پر رہائش پذیربھارتی پکڑا گیا
March 18, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی میں گزشتہ ستائیس سال سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر بھارتی پکڑا گیا ریاض اسلام عرف سلامو مردم شماری کے دوران بلدیہ مدینہ کالونی  سے گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں گزشتہ ستائیس سال سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر بھارتی پکڑا گیا۔ ریاض اسلام عرف سلامو مردم شماری کے دوران بلدیہ مدینہ کالونی  سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم کے خلاف غیر قانونی طور پر رہنے اور سندھ کرایہ داری ایکٹ کے دو مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ملزم کو رہائش دینے والے صفدر حسین ولد بندو خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔