Friday, April 26, 2024

کراچی : سانحہ سیہون اور اردو کو سرکاری زبان کےطورپر رائج کرنےکی قراردادیں مسترد

کراچی : سانحہ سیہون اور اردو کو سرکاری زبان کےطورپر رائج کرنےکی قراردادیں مسترد
March 7, 2017
کراچی (92نیوز)سندھ اسمبلی میں سانحہ سیہون اور اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کی قراردادیں مسترد کردی گئیں  ۔ قرار داد مسترد ہونے پر ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا ادھر کے الیکٹرک کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما عامر معین پیرزادہ نے کہا کہ  حکومت نے اس قرار داد کی مخالفت کرکے یہ بات ثابت کردی کے پیپلزپارٹی نے نہ صرف قائداعظم کے افکار کی دھجیاں اڑائیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اردو قومی زبان ہے ۔ پیپلز پارٹی پر شہری آبادی کو گھٹانے کا الزام جھوٹا ہے ایم کیوایم کی طرف سے قرار داد پیش کرنا سمجھ سے باہر ہے ۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم کے اراکین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔