Friday, May 3, 2024

کراچی ، سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی ، سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کی درخواست ضمانت مسترد
January 3, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت  میں سانحہ بلدیہ کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کی درخواست ضمانت مسترد  ہو گئی ۔

 عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف بلدیہ فیکٹری کو آگ لگانے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔  جب تک ملزم کیخلاف ٹرائل مکمل نہیں ہوتاضمانت پر رہا نہیں کرسکتے۔

عدالت کی جانب سے ملزم علی حسن قادری کی بھی ضمانت بھی خارج کر دی گئی ۔