Sunday, September 8, 2024

کراچی: ساحل پر ڈوب کر جاں بحق گیارہ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا

کراچی: ساحل پر ڈوب کر جاں بحق گیارہ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا
September 10, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گذشتہ روز سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے چار بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد کی نمازجنازہ نارتھ کراچی میں ادا کردی گئی۔

نمازجنازہ میں سیاسی سماجی رہنماوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایک شخص کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب ادا کی جائے گی۔ میئرکراچی کہتے ہیں سندھ حکومت سانحات سے بچنے کے لئے عملی اقدامات کرئے۔

سمندر کی نظر ہونے والے گیارہ افراد کی نماز جنازہ نارتھ کراچی میں باب اسلام مسجد کے قریب گروانڈ ادا کی گئی۔ وسیم اختر نے کہا کہ صرف نوٹی فیکشن جاری کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ سندھ حکومت شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لئے عملی اقدامات کرئے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اختیارات کا رونا رونے سے کام نہیں چلےگا۔ شہرکوسب کھا رہے ہیں، کوئی کام نہیں کر رہا۔

اس سے پہلے جاں بحق افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے سے ان کے گھروں کو روانہ کی گئیں توفضا سوگوار رہی۔ سمندر سے اپنے پیاروں کی لاشیں نکالنے والے شخص نے واقعے کی تفصیلات بتائیں۔

چاروں بھائیوں اور دیگر رشتے داروں کو محمد شاہ قبرستان میں ایک دوسرے کی پہلو میں سپردخاک کیا جائے گا۔