Friday, March 29, 2024

کراچی ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کا آپریشن ایک بار پھر ملتوی

کراچی ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کا آپریشن ایک بار پھر ملتوی
August 11, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کا آپریشن ایک بار پھر ملتوی ہو گیا۔

سینکٹروں کنٹینر سے لدھے بحری جہاز کو آج بھی سمندر میں نہیں لے جایا جا سکا۔ انتظامیہ نے ایم وی ہینگ ٹانگ ڈبل سیون کو ریسکیوکرنے کی آج ایک اور کوشش کی جو کامیاب نہ ہو سکی۔ جہاز کو سمندر میں دھکیلنے کے لئے ساحل پرہیوی لوڈر اور شاول پہنچائے گئے۔ ٹگ بوٹ کو بھی جہاز کے قریب پہنچایا گیا۔

جہاز کے ریسکیو کرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل تھی لیکن پھر کرین بردار بوٹ میں تکنیکی خرابی کے سبب لنگر ڈراپ نہیں ہو سکا۔ بوٹ کو چار سو میٹر قریب آکر جہاز تک رسہ باندھنا تھا لیکن وہ چھ سو میٹر تک ہی قریب پہنچ سکی جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

جہاز کے شپ ایجنٹ کیپٹن عاصم  اقبال نے صحافیوں کو بتایا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے آپریشن نہ ہو سکا۔ کم گہرائی کی وجہ سے ٹگ آگے نہیں آسکے جس کی وجہ سے اینکر ڈراپ نہیں ہو سکے۔ بحری جہاز کو ریسکیو کرنے کے لئے اب کل دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

انتطامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کل جہاز کو سمندر میں لے جانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔