Friday, April 26, 2024

کراچی ساحل پر بچہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

کراچی ساحل پر بچہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق
June 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی  ساحل پر انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ، گزشتہ روز اہلخانہ کے ساتھ موج مستیوں کیلئے آنے والا 10 سال کا فرحان سمندر کنارے چلنے والی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا ۔ گزشتہ رات کراچی ساحل  پر اہلخانہ کے ساتھ تفریح کیلئے آنے والا بچہ فرحان ساحل پر چلنے والے گاڑی کے ڈرائیور کی غفلت کا شکار ہوگیا ۔ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے متعدد ڈرائیوروں کو حراست میںلے لیا، جبکہ سمندر کنارے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگادی، تاہم حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور بھاگ نکلا ۔ پولیس نے تحویل میں لی گئی گاڑی کو تھانے منتقل کردیا ۔