Saturday, May 18, 2024

کراچی ، سابق ایڈمنسٹریٹر فہیم الزماں نے اپنے رویے پر معزرت کر لی

کراچی ، سابق ایڈمنسٹریٹر فہیم الزماں نے اپنے رویے پر معزرت کر لی
March 26, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں ریڈ زون کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بد تمیزی کرنے کے معاملے میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم زمان نے اپنے رویے پر معزرت کر لی۔

 آپے باہر سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم زمان چند گھنٹوں بعد ہی راہ راست پر آگئے۔ پولیس اہلکاروں سے کی گئی بدتمیزی اور نازیبا الفاظ ادا  کرنے پر معافی مانگ لی۔

کراچی کے سابق ایڈمنسٹریٹر سے منگل کی دوپہر پی آئی ڈی سی کے قریب پولیس اہلکاروں نے اسنیپ چیکنگ کے دوران شناختی کارڈ طلب کیا تھا جس پر وہ آپے سے باہر ہو گئے تھے۔

 آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم نے واقعہ کا نوٹس لیا تو پولیس اہلکاروں نے بھی ماجرا بیان کر دیا۔