Sunday, September 8, 2024

کراچی: سائیں سرکار صوبوں کو منتقل ہونیوالے محکموں کے ملازمین دوبارہ بھرتی کریگی، ملازمین کا عدالت جانے کا فیصلہ

کراچی: سائیں سرکار صوبوں کو منتقل ہونیوالے محکموں کے ملازمین دوبارہ بھرتی کریگی، ملازمین کا عدالت جانے کا فیصلہ
August 25, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ سرکار کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے کو منتقل ہونے والے محکموں کے ملازمین کو دوبارہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سندھ حکومت نے اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے کو منتقل ہونے والے محکموں کے ملازمین کو دوبارہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ برسوں تک وفاقی حکومت کے ملازمین رہنے والے چھے ہزار سے زائد ملازمین ایک بار پھر بھرتی ہوں گے۔ دوبارہ بھرتی ہونے سے وفاقی ملازمین کی سنیارٹی اور دیگر مراعات بھی ختم ہو جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت دوبارہ بھرتی کی آڑ میں من پسند افراد کو نوازنے کی تیاری کر رہی ہے جبکہ صوبوں کو منتقل کئے جانے والے محکموں کے ملازمین نے سندھ حکومت کے فیصلے پر عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔