Saturday, April 27, 2024

کراچی: سائٹ سے کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد گرفتار

کراچی: سائٹ سے کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد گرفتار
January 2, 2017

کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ باوانی چالی میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردگرفتار، اسلحہ برآمد۔ دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں حساس اداروں اور پولیس نے نئے سال کی پہلی بڑی کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔ حساس اداروں اور پولیس نےسائٹ میں باوانی چالی کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو تینوں دہشت گرد پکڑے گئے جن کے قبضے سے دو بم، ڈیٹونیٹر وائر، بارودی مواد، نٹ بولٹ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کراچی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔