Sunday, May 19, 2024

کراچی، سائٹ ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا کپڑا جل کر راکھ

کراچی، سائٹ ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا کپڑا جل کر راکھ
December 28, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کےعلاقے سائٹ ایریا میں صبح سویرے فیکڑی میں آگ لگ گئی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

سائٹ ایریا میں صبح 6 بجے کپڑے کی فیکڑی میں آگ لگ گئی، ایک حصے میں لگنے والی آگ چند ہی لمحموں میں فیکڑی کے دیگر حصوں تک پھیل گئی۔

شعلے اور دھواں دور سے ہی دیکھائی دے رہے تھے، آگ لگتے ہی فیکڑی مزدورعمارت سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی  تاہم آگ کی شدت دیکھتے ہی مزید پانچ گاڑیوں کو طلب کیا گیا۔ رینجرز کے جوانوں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

فیکڑی ورکر نےبتایاکہ آج مال کی شپ منٹ تھی لیکن اچانک آگ لگ گئی، آتشزدگی سےلاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائربریگیڈ کے عملے نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، عملہ آگ کو مکمل بجھانے میں مصروف ہے۔