Friday, May 3, 2024

کراچی: زینب مارکیٹ اور اطراف کی سڑکوں پر تین روز سے سیوریج کا پانی جمع

کراچی: زینب مارکیٹ اور اطراف کی سڑکوں پر تین روز سے سیوریج کا پانی جمع
December 27, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی کے تجارتی علاقے زینب مارکیٹ اور اطراف کی سڑکوں سے تیسرے روز بھی سیوریج کا پانی صاف نہیں کیا جا سکا۔
زینب مارکیٹ کے اطراف کی سڑکیں ہوں یا ریکسر لائن کا علاقہ ۔
سیوریج کا پانی آج بھی سڑکوں پرنظر آ رہا ہے جس کے باعث
شہریوں کوآمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، بالخصوص موٹر سائیکل سوار بہت پریشان ہیں۔
ادھر مارکیٹ کے تاجر بھی صورتحال سے نالاں ہیں۔
تاجروں نے کہا کہ گندگی کی وجہ سے خریدار مارکیٹ کا رخ نہیں کر رہے۔
چند دن پہلے میڑوپول ہوٹل کے قریب سیوریج لائن دھسنے کی وجہ سے سیوریج سسٹم متاثر ہوا تھا۔