Thursday, May 2, 2024

کراچی ، زیر تعمیر عمارت کا ملبہ گرنے سے دو بہن بھائی جاں بحق

کراچی ، زیر تعمیر عمارت کا ملبہ گرنے سے دو بہن بھائی جاں بحق
December 7, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ زیرتعمیر عمارت کا ملبہ گرنے سے دو بہن بھائی 10سالہ معصب اور 6 سالہ  زومیرا جاں بحق ہو گئے۔ بچوں کے والد کا کہنا ہے حادثے کے وقت دونوں بچے گھر کے پاس کھیل رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دونوں بہن بھائیوں کے سر پر گہری چوٹیں آئی تھی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔ دونوں بچوں کی میتوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔