Tuesday, May 21, 2024

کراچی، زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک

کراچی، زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک
April 11, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے موت کے منہ میں چلے گئے، جبکہ ماں کی حالت تشویشناک ہے۔

گلستان جوہر میں 3 بچوں کی پُراسرار موت، ماں اور بچوں نے زہریلی چیز کیسے کھائی؟، کچھ معلوم نہ ہوسکا، اور موت معمہ بن گئی۔

ہفتے کی صبح گلستان جوہر بلاک 18 کے فلیٹ میں 3 بچے مردہ اور ماں بے ہوشی کی حالت میں ملی۔ فلیٹ کے مکینوں نے لاشیں اور خاتون کو نجی اسپتال منتقل کیا۔

بچوں کے چچا نے بتایا کہ بھائی اور بھابھی کے درمیان 3 سال سے جھگڑا تھا ،،، اور بھائی لاہور میں رہائش پذیر تھا۔ چچا نے اپنی بھابھی کی والدہ پر شک کا اظہار کردیا۔

فلیٹ کے مکینوں کا کہنا ہے متاثرہ خاتون اپنے بچوں کے ساتھ فلیٹ میں رہتی تھی، جبکہ خاتون کی والدہ گلزار ہجری میں رہائش پذیر ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں بچے مردہ حالت میں لائے گئے تھے۔